ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ وہ ایک سخت گیر اور ہٹلر قسم کی ماں ہیں۔ اجے دیوگن بچوں کیساتھ دوستانہ رویہ رکھتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے بچوں کو خراب کر دیا ہے.
ذرائع ابلاغ کے مطابق کاجول نے کہا اجے دیوگن بچوں کیساتھ دوستانہ رویہ رکھتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے بچوں کو خراب کر دیا ہے اس لئے وہ سخت ماں بن گئیں لیکن وہ پھر بھی سمجھتی ہیں کہ وہ 30 فیصد سختی ہی کر پاتی ہیں اور اس پر 70فیصد اچھی ماں غالب آجاتی ہے۔