لیورپول کے فٹبالر رابرٹو فرمینو آئی انجری کا شکار

Last Updated On 18 September,2018 06:55 pm

لندن: (دنیا نیوز) چیمپئنز لیگ میں کل پیرس سینٹ جرمین کیخلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

لیور پول ایف سی کے برازیلین فٹبالر رابرٹو فرمینو آئی انجری کا شکار ہو گئے جس کے باعث وہ منگل کو چیمپئنز لیگ میں پیرس سینٹ جرمین کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ انہیں ٹوٹنہم کیخلاف مقابلے کے دوران جان ورٹونگھم کی غلطی سے چوٹ لگی تھی۔ ان کی بائیں آنکھ کا مقامی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا جس میں معلوم ہوا کہ وہ بڑے نقصان سے بچ گئے مگر انہیں آنکھ میں بہتری کیلئے چند دن آرام کرنا ہوگا۔

ان کی صحت پر کلب کی میڈیکل ٹیم بھی مکمل نظر رکھے ہوئے ہے۔ 

ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد فرمینو نے سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ آنکھ کی انجری کے وقت گھبرا گئے تھے تاہم ان کی آنکھ محفوظ ہے اور وہ جلد دیگر میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔