بیت المقدس: (دنیا نیوز) فلسطینی وزارت صحت کےمطابق رات گئے اسرائیلی فورسز کے فضائی حملے میں دو نوجوان شہید ہوگئے۔
اسرائيل کی جانب سے کيے گئے ايک فضائی حملے ميں دو فلسطينی ہلاک ہو گئے ہيں۔ اس بارے ميں اطلاع منگل کی صبح فلسطينی وزارت صحت نے دی ہے۔ وزارت کے مطابق دونوں فلسطينيوں کی ہلاکت پير اور منگل کی درميانی شب ہوئی۔ دوسری جانب اسرائيلی فوج نے کہا ہے کہ ان دونوں اشخاص کو سرحد کے قريب کوئی مشکوک شے نصب کرنے کے سبب نشانہ بنايا گيا۔ دريں اثناء پير کی شام تازہ احتجاجی مظاہروں ميں چھبيس فلسطينیوں پر فائرنگ کی گئی تھی۔ اس سال تيس مارچ سے غزہ ميں جاری اسرائيل مخالف مظاہروں ميں اب تک 181 فلسطينی شہری ہلاک کيے جا چکے ہيں۔