ٹیم اور فیڈریشن کی ساکھ خراب کرنے پر کلیم اللہ کو نوٹس

Last Updated On 18 September,2018 06:49 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح کے اثر کو زائل کرنے اور فیڈریشن کی ساکھ کو خراب کرنے پر فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

 کلیم اللہ کو 29 ستمبر تک شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایشین گیمز میں نیپال کے خلاف فتح کو سراہنے کے بجائے آپ نے ناصرف ٹیم کی کارکردگی کو کمتر دکھانے کی کوشش کی بلکہ میڈیا میں بے بنیاد بیانات کے ذریعے فیڈریشن کی ساکھ کو بھی خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔