امریکا میں سمندری طوفان فلورنس سے ہلاکتوں کی تعداد 32ہوگئی

Last Updated On 18 September,2018 04:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) طوفان سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

سمندری طوفان فلورنس کے باعث شمالی اور جنوبی کیرولینا میں کے کئی علاقوں کو سیلاب کا سامنا ہے، حکام کے مطابق طوفان سے شمالی کیرولینا میں اب تک چوبیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ جنوبی کیرولینا میں 8 ہلاکتیں ہوئیں، متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں اورسیلاب میں پھنسے سیکڑوں افرا د کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔