ٹورنٹو: (دنیا نیوز) سویڈش فٹبالر نے قومی ٹیم کیلئے 62، سب سے زیادہ پی ایس جی کیلئے 156 گول کیے۔
سویڈش فٹبالر زلاٹن ابراہیمووچ نے اپنے کیریئر میں 500 گول مکمل کرلیے اور خود کو "گاڈ آف گول" قرار دے دیا۔ ٹورنٹو کیخلاف گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں زلاٹن نے گول کر کے 500 گول کا ہدف پورا کیا تاہم میچ میں لاس اینجلس گلیکسی کو 5-3 سے شکست ہوگئی۔
36 سالہ زلاٹن نے مالمو کیلئے 18، ایجکس کیلئے 48، جیوونٹس کیلئے 26، انٹرمیلان کیلئے 66، بارسلونا کیلئے 22، اے سی میلان کیلئے 56، پیرس سینٹ جرمین کیلئے 156، مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے 29، لاس اینجلس گلیکسی کیلئے 17 اور سویڈن کیلئے 62 گول کیے۔