چہرے کی سرجری کرانے کے الزام پرعائزہ خان کاجواب

Last Updated On 17 September,2018 06:30 pm

کراچی: ( آن لائن ) نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے لوگوں کی جانب سے چہرے کی سرجری کرانے اوررنگ گورا کرنے کے انجکشن لگوانے کے الزامات کا جواب دیا ہے ۔

 

عائزہ خان نے حال ہی میں کرائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جن میں وہ پہلے سے مختلف نظر آ رہی ہیں اور ان کا رنگ بھی گورا لگ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے عائزہ کے گورے رنگ پر تنقید کرتے ہوئے ان سے پوچھا کیا انہوں نے اپنی ناک اور چہرے کی سرجری کرائی ہے جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا عائزہ خان نے دیگر اداکاراؤں کی طرح رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگوائے ہیں۔

عائزہ نے اپنے اوپر ہونیوالی تنقید کابھرپور انداز میں دفاع کیا اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے نہ ہی چہرے کی کوئی سرجری کرائی اور نہ گورا ہونے کے انجکشن لگائے ہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا رنگ جیسا بچپن میں تھا ویسا اب بھی ہے لوگ وقت کیساتھ بدلتے ہیں اور مزید خوبصورت ہوجاتے ہیں، یہ سب کیمرے کا کمال ہے سرجری کا نہیں۔