کراچی: (ویب ڈیسک)۔ ماڈل و اداکارہ عروا حسین نے کہا ہے کہ فرحان سعید میرے اچھے دوست اور گلوکار ہونے کیساتھ ساتھ دوستوں کے دوست ہیں۔
عروا حسین نے کہا ہے کہ شوبز کی فیلڈ میں فنکار ایک دوسرے کے ساتھ پراجیکٹس کرتے ہیں اور اچھے تعلقات کو ہم نے جیون ساتھی کا روپ دیدیا، فرحان کل تک اچھے دوست تھے اور آج اچھے شوہر ثابت ہو رہے ہیں علاوہ ازیں فرحان سعید کا کہنا تھا عروا اور ماورا دونوں نے میرے میوزک پراجیکٹ میں ساتھ کام کیا ہماری اچھی دوستی رہی ، ایک دوسرے کا احترام اس وقت بھی کرتے تھے اور اب بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا عروا حسین ملنسار اور باصلاحیت فنکارہ ہیں ۔