لاہور (دنیا نیوز ) اداکارہ میرا ایک بار پھر خبروں زینت بن گئیں، ڈیفنس لاہور میں واقع گھر پر غیر قانونی قبضہ کا الزام لگ گیا، متاثرہ شخص نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔
سکینڈل کوئین میرا ایک بار پھر خبروں میں اِن ہوگئیں۔ اس بار ان پر نہ گلابی انگریزی بولنے کا کیس ہے اور نہ غیر اعلانیہ شادی، اب کی بار معاملہ ہے گھر پر غیر قانونی قبضہ کا، تسلیم کوثر نامی شخص نے عدالت میں اداکارہ کے خلاف درخواست جمع کروائی۔
درخواستگزار کا کہنا ہےکہ اداکارہ میرا نے دھوکا دہی سے ڈیفنس میں واقع گھر اپنے نام کروایا، اب نہ تو گھر کی قیمت ادا کر رہی ہیں اور نہ ہی گھر خالی کر رہی ہیں، سول جج فہیم الحسن نے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اداکارہ سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔