لاہور: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکار دلیپ کمار کو تین دن تک زیر علاج رکھنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ انہیں نمونیا کے باعث ممبئی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ماضی کے معروف اداکار دلیپ کمار گزشتہ 10برس سے علیل ہیں، انہیں متعدد بار سینے میں تکلیف، بخار سمیت دیگر بیماریوں کے سبب ہسپتال داخل کروایا جا چکا ہے، چند روز قبل انھیں نمونیا کے باعث ہسپتال داخل کروایا گیا تھا جس کے بعد طبیعت میں بہتری کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔
بالی وڈ میں اپنے وقت کے لیجنڈ کہلائے جانے والے دلیپ کمار کا بنیادی تعلق پشاور سے ہے تاہم شوبز کا شوق انھیں بالی وڈ لے گیا۔