لاہور (دنیا نیوز ) معروف گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو پتے میں شدید درد کے باعث نیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کل ان کے پتے کا آپریشن کریں گے۔
اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کو کچھ عرصہ قبل پتے کا عارضہ لاحق ہوا تھا اور اس وقت بھی طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے تجویز کیا تھا کہ فوری طور پر آپریشن ضروری ہے ورنہ مرض بڑھ بھی سکتا ہے۔