لاہور: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکار شتروگھن سنہا کا کہنا ہے کہ اگر ان کے قریبی دوست و ہدایتکار سبھاش گھئی پر لگے جنسی ہراسگی اور ریپ کے الزامات ثابت بھی ہو جائیں تو اس کے باوجود بھی وہ ان کیساتھ کام ضرور کریں گے۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا میں می ٹو مہم کیساتھ ہوں، اپنے 40 سالہ کیریئر میں ،میں نے آج تک کسی خاتون کیساتھ بدسلوکی نہیں کی، میں ہر خاتون کی عزت کرتا ہوں لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ اس مہم کا غلط استعمال بھی کیا جارہا ہے اس لئے میں تمام خواتین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سوچ سمجھ کر آگے آئیں اور بعدازاں جس پر الزام عائد کیا ہے اسے سزا دلوانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں ۔