اداکارہ ماہ نور کلین اینڈ گرین مہم کا حصہ بن گئیں

Last Updated On 20 October,2018 11:12 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) نامور اداکارہ ماہ نور بھی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کاحصہ بن گئیں. انہوں نے بحریہ ٹائون میں اپنے گھرکے باہر پودا لگایا اور سٹرک پر جھاڑو بھی دیا۔

اس موقع پر ماہ نو ر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں درخت اور جنگلات تیزی سے ختم ہو رہے ہیں جس سے ہمارا ملک فضائی آلودگی سمیت بہت سے مسائل سے دوچار ہے۔

ان کا کہنا تھا سر سبز اور صاف ستھرا پاکستان ہی ہماری پہچان ہے۔ ہمیں اپنے بہتر مستقبل کیلئے اس مہم میں حصہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ کام صرف حکومت کا نہیں بلکہ ہر پاکستانی شہری کی ذمہ داری ہے۔