اداکار فیصل قریشی نے فلم بنانے کا اعلان کر دیا

Last Updated On 22 October,2018 03:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری بہتری کے سفر پر گامزن، اداکار فیصل قریشی نے بھی فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں ان کی فلم سوری کے پوسٹر اور کاسٹ کی تقریب رونمائی ہوئی۔

فیصل قریشی نے بتایا کہ سوری کی کہانی ایک لو اسٹوری پر مبنی ہے ۔ یہ فلم 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار محب مرزا، آمنہ شیخ اور سونیا حسین شامل ہیں۔ اداکارہ سونیا حسی نے بتایا کہ اس فلم میں انکا کردار کافی چیلنجنگ ہے۔ اس موقع پر فلم میں گلوکاری کرنے والے سنگر عباس علی خان نے میوزیکل پرفارمنس بھی پیش کی۔