راکھی کا جوابی وار، تنو کیخلاف 50 کروڑ کا دعویٰ دائر کرنیکا اعلان

Last Updated On 24 October,2018 11:22 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ تنوشری دتہ نے گزشتہ روز راکھی ساونت کیخلاف 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا تاہم اب راکھی ساونت نے اعلان کیا کہ وہ 10 کروڑ کے ہرجانے پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کریں گی۔

ایک پیغام میں راکھی ساونت نے کہا می ٹو مہم کے ذریعے صرف الزام لگانے والی خواتین کے موقف کو سنا جا رہا ہے ، ان مردوں سے کوئی پوچھ ہی نہیں رہا، انہوں نے ویڈیو میں تنو شری دتہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا الزام الزام بہت کھیل لیا، اب کورٹ کورٹ کھیلتے ہیں۔