لاہور: (روزنامہ دنیا)بالی وڈ اداکار زاکشے کمار کا کہنا ہے کہ وہ جیل میں قید ڈیرہ سچ اسود ا کے چیف گرمیت رام سے کبھی بھی نہیں ملے۔
فسادات کی تحقیقات کرنیوالے کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ سابق نائب وزیراعلیٰ سکھبیر اور گرمیت رام سنگھ نے ڈیرہ سچا سودا کے چیف کی فلم ’’ایم ایس جی‘‘کی ریلیز کے سلسلے میں اکشے کمار سے ممبئی میں فلیٹ پر ملاقات کی تھی۔ پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم نے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل اور اُن کے بیٹے سکھبیر سنگھ بادل کو بھی طلب کیا ہے ۔