اداکارہ لبنیٰ عرف گلالئی کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا، 2 ملزمان گرفتار

Last Updated On 22 February,2019 04:06 pm

مردان: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کی خوبرو اداکارہ لبنیٰ عرف گلالئی کو مردان میں بیدردی سے قتل کر دیا گیا، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ضلع مردان کے مضافاتی علاقے چورہ میں پولیس نے کھتیوں سے ایک جواں سال خاتون کی لاش اطلاع ملنے پر قبضے میں لی جسے بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ لاش چند روز قبل لاپتہ ہونے والی اداکارہ لبنیٰ عرف گلالئی کی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور مقتولہ کی بہن کے بیان کی روشنی میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

مقتولہ گلالئی ایک بچے کی ماں تھی جو کچھ عرصے سے گھریلو ناچاقی کے باعث اپنی بہن کے گھر رہائش پذیر تھی، پولیس نے مزید تحقیقات شروع کرتے ہوئے فرار ملزم کی تلاش میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔