پشاور: (دنیا نیوز) محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں پابندی کے باوجود تبادلے اور تقرریوں کا عمل جاری ہے۔ رواں ماہ کے دوران متعدد ملازمین کو تبدیل کیا گیا۔
خیبر پختوںخوا محکمہ صحت نے اپنے ہی احکامات کی خلاف ورزیاں شروع کر دیں، ملازمین کے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی کے باوجود رواں ماہ آٹھ فروری کو پندرہ کے قریب ملازمین کے تبادلے کئے گئے۔
اسی طرح گیارہ فروری کو ڈائریکٹر ہیلتھ ٹرائبل ڈسٹرکٹ سمیت ڈی جی آفس میں ایک خاتون کا تبادلہ کیا گیا۔ ملازمین کے تبادلوں کے اعلامیے بھی جاری کئے گئے۔ واضح رہے کہ محکمہ صحت نے 23 جنوری کو ہر قسم تقرری اور تبادلوں پر پابندی عائد کی تھی۔