لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) جنوبی افریقی اداکار و میزبان ٹریور نوح نے پاک بھارت تنازعات کے متعلق بیان پر معافی مانگ لی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کی فضا کو مزاح کے ذریعے بہتر بنانا چاہتے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی کامیڈین، اداکار و میزبان ٹریور نوح کے پاکستان اور بھارت کے مابین بڑھتے تنازعات پر بیان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نسلی امتیاز پر مبنی، ناپسندیدہ حرکت اور دقیانوسی انداز قرار دیا گیا۔
Actually if you watch my stand up you ll see that I did make jokes after my mother was shot in the head. As a comedian I use comedy to process pain and discomfort in my world but I am sorry that this hurt you and others, that s not what I was trying to do. https://t.co/OuVnkHyIfG
— Trevor Noah (@Trevornoah) March 2, 2019
ٹریور نے ٹوئٹر پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ بطور کامیڈین میں نے یہ اس کشیدہ فضاکا گھمبیر پن دور کرنے کیلئے کیا لیکن میں معافی چاہتا ہوں کہ اس سے آپ کو اور دوسروں کو تکلیف پہنچی اور میرا آپ کو تکلیف پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔