کراچی: (روزنامہ دنیا) ٹی وی اداکارہ و میزبان سعدیہ امام کی جانب سے لگائے جانیوالے گانے کی چوری کے الزامات کے جواب میں راحت فتح علی خان کے بزنس ڈائریکٹر نے معاملے کو عدالت لے جانے کا عندیہ دیا ہے۔
راحت فتح علی خان کے بزنس ڈائریکٹر سلمان احمد کا کہنا ہے کہ جب پوری دنیا راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری ملنے کا جشن منا رہی تھی اس وقت سعدیہ امام اتنے برس گزرنے کے بعد الزامات لگا رہی تھیں، ہم عدالت جائیں گے، اداکارہ کو اب ثبوت فراہم کرنا ہونگے کہ گانوں کی شاعری انہوں نے لکھی۔