اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) پاکستانی اداکار شان شاہد کشمیر کے لیے شاعر بن گئے۔
شان شاہد جو کہ سوشل میڈیا پر ایکٹو ہیں اور مختلف مسائل پر اپنی رائے کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں حال ہی میں انہوں نے کشمیر کیلئے ایک نظم لکھی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی نظم ‘‘ زندان کی دیوار پہ لکھے ہیں خون میں، جو حرف مٹ گئے تھے ظلمت کی دھوپ میں’’ہے۔
#kashmir @ImranKhanPTI زندان کی دیوار پہ لکھے ہیں خون میں
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) August 30, 2019
جو حرف مٹ گئے تھے ظلمت کی دھوپ میں
لو بھر دیا ہے آ ج سیاہی میں اپنا خون
پھر رکھ دیا ہے سر اب اپنے قلم پر
اب تن سے ہو جدا یا نیزے پہ ورد ہو حق بات تو کہنی ہے ہر دور یزید میں
۔۔۔۔۔۔شان شاھد