لاہور: (روزنامہ دنیا) گلوکار شہزاد رائے نے گزشتہ روز چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کا دورہ کیا اور بچوں سے ان کے کمروں میں جا کر ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم جنسی ہراسگی سے آگاہی کو نصاب کا حصہ بنائے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزاد رائے نے بچوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بچوں پر جنسی تشدد سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے، محکمہ تعلیم جنسی ہراسگی سے آگاہی کو نصاب کا حصہ بنائے۔
بیورو حکام کا کہنا تھاکہ وہ شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کیساتھ مل کرکام کرینگے ، بیورو کی جانب سے بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف آوازبلند کرنے کیلئے ہیلپ لائن 1121 پر شکایت درج کرانے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔