کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر 17 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد 156 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کرتا رہا۔ سٹاک مارکیٹ میں 423 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
مارکیٹ میں کاروبار کے دوران آج امریکی کرنسی پھر مہنگی ہو گئی، انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے اضافے کے بعد 156 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 423 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 30 ہزار 668 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار رہا، امریکی کرنسی کے ریٹ میں 39 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ روز 156 روپے 23 پیسے پر بند ہوا تھا۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خطے کی کشیدہ سکیورٹی صورتحال کے سبب سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں جو معاشی سرگرمیوں میں کمی کا باعث بنا ہے۔