لاہور: (دنیا نیوز) پاک سری لنکا سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت یوم عاشور کے بعد شروع ہو گی۔ پہلے آن لائن، پھر نجی کورئیر کمپنی کے ذریعے ٹکٹ دستیاب ہوں گے، ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
پاک سری لنکا سیریز 27 ستمبر سے شروع ہو گی، سری لنکن ٹیم کراچی میں تین ون ڈے اور لاہور میں تین ٹی ٹونٹی کھیلے گی۔ کراچی میں 3 ون ڈے میچز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جو 27، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول ہیں جبکہ لاہور میں 5، 7 اور 9 اکتوبر کو میچ کھیلے جائیں گے۔
پاک سری لنکا سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت یوم عاشور کے بعد ہو گی جو پہلے آن لائن فروخت اور بعد ازاں نجی کورئیر کمپنی کے ذریعے فروخت کئے جائیں گے۔ بورڈ ذرائع کے مطابق کم سے کم ٹکٹ 500 روپے میں فروخت ہوگی جبکہ وی وی آئی پی انکلوژر کی ٹکٹ 3 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔