علیم خان کو پنجاب میں اہم بلدیاتی ذمہ داریاں ملنے کا امکان

Last Updated On 06 September,2019 01:56 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) وزیراعظم عمران خان اور سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی ملاقات کا معاملہ، عبدالعلیم خان کوپنجاب میں بلدیات کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے رہنما و رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے ملاقات کی جس میں پنجاب کے حوالے سے اہم امور زیر غور آئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کی بات بھی کی گئی اور اس کا ٹاسک عبدالعلیم خان کو دینے کا فیصلہ کیاگیا، وزیر اعظم نے علیم خان کو ان کے راستے کی تمام رکاوٹوں کو ہٹانے اور ان کے تحفظات دور کرنیکی بھی یقین دہائی کرائی ۔ذرائع کے مطابق عبدالعلیم سیاسی طور پر مضبوط اور عوام میں مقبول امیدواروں کو تلاش کریں گے اور مضبوط امیدواروں کا انتخاب کرکے لسٹ وزیراعظم کو دینگے ۔