لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) امریکی ڈرامہ سیریز 'گیمز آف تھرون' نے 71 ویں پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز میں 12 ایوارڈز جیت کر میدان مار لیا۔
ڈرامہ دی پوز پر سیاہ فام اداکار بلی پورٹر نے بہترین اداکار اور جوڈی کومر نے بہترین ڈرامہ ایکٹریس کا ایوارڈ جیت لیا، ایمی کی تاریخ میں پہلی بار کسی سیاہ فام نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا ہے۔
امریکی شہر کیلیفورنیا میں تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب ‘‘ گیمز آف تھرون ’’ نے مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈ حاصل کئے جس میں ‘‘بہترین ڈرامہ سیریز’’ اور ‘‘بہترین معاون اداکار’’کے ایوارڈ شامل ہیں جبکہ اسی چینل میں دکھائی جانے والی سیریز ‘‘چرنوبل ’’ نے ‘‘ بہترین لمیٹڈسیریز’’ کے ایوارڈ سمیت 10 ایوارڈ اپنے نام کر لئے۔
اسطرح امریکی مزاحیہ سیریز ‘‘ دی مارولس مسز مائزل ’’ نے 8 ایمی ایوارڈز حاصل کئے جس میں اداکار ٹونی شیلوب کو ‘‘ بہترین معاون اداکار’’ اور اداکارہ ایلکس برسٹن کو ‘‘ بہترین معاون اداکارہ’’ کے ایوراڈ سے نوازا گیا۔ بہترین ڈاکومنڑی کا ایوراڈ ‘‘ فری سولو’’ جبکہ بہترین ٹی وی شو کا ایوارڈ برطانوی شو‘‘ فلی بیگ’’ نے حاصل کیا۔