کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ بھارتی فلم ’’مام‘‘ میں کام کر کے بہت شہرت ملی تاہم آفر ملنے پر بھی دوسری بھارتی فلم میں کام نہیں کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سجل علی کا کہنا تھا کہ ٹی وی فنکاروں نے بحال ہوتی بحران زدہ فلم انڈسٹری کو ایک نئی زندگی دینے کی کوشش کی ہے جس میں فلمسازوں اور ہدایتکاروں کی کاوشیں بھی قابل قدر ہیں جن کی فلموں میں کام کر کے احساس ہوا کہ وہ پروفیشنل ازم پر یقین رکھتے ہیں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جب تک کشمیریوں کے ساتھ بھارتی حکومت کے مظالم ختم نہیں ہوں گے، پاکستانی فنکار بھارتی فلموں میں کام نہیں کریں گے۔