ٹائر، ربڑ کی مصنوعات اور فصلوں کی باقیات جلانے پر دفعہ 144 نافذ

Last Updated On 01 October,2019 01:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے میں سموگ پر کنٹرول کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا، فصلوں کی باقیات، ٹائر، ربڑ کی مصنوعات جلانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جن اشیا کے جلانے پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے وہ موسم سرما میں سموگ پیدا ہونے کا باعث بنتی ہیں۔ چیف سیکرٹری کے مطابق سموگ کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

فضا کو سموگ سے بچانے کیلئے پرانے ڈیزائن کے بھٹوں کو بند رکھا جائیگا ،صرف زِگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے بھٹوں کو کام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔