پنجاب پولیس میں اصلاحات، بیوروکریسی نے گھٹنے ٹیک دئیے، 2 مطالبات تسلیم

Last Updated On 30 September,2019 06:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس میں اصلاحات کے معاملے پر بیوروکریسی نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پولیس گروپ کے دو مطالبات تسلیم کر لئے ہیں۔ پولیس کو ڈپٹی کمشنر کے ماتحت نہیں کیا جائے گا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ کے مطابق پولیس کو ڈپٹی کمشنر کے ماتحت نہیں کر رہے ہیں۔ پولیس اصلاحات سے متعلق مسودہ ایک ماڈل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس میں اصلاحات لاکر معاملات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے ایکسٹرنل اکاؤنٹی بیلٹی اتھارٹی کا ڈی جی ریٹائرڈ پولیس افسر ہوگا۔