ملتان: (دنیا نیوز) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ہونے والے ملزم عارف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
دنیا نیوز کے مطابق چند روز قبل سعودی عرب سے گرفتار ہونے والے ملزم عارف کو گرفتار کیا گیا تھا، مقتولہ کے ملزم بھائی عارف کو ملتان تھانہ مظفر آباد منتقل کیا گیا تھا، عدالت نے سعودی عرب میں مقیم ملزم عارف کو اشتہاری قرار دیا تھا۔
ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں بھی ملزم عارف کے جرم کا فیصلہ ہونا باقی ہے، ملزم عارف پر قندیل بلوچ کو قتل کرنے پر اعانت کا الزام عائد ہے، ملزم عارف کے خلاف مفتی عبدالقوی کے کہنے پر قندیل بلوچ کو قتل کی ترغیب دینے کا الزام عائد تھا۔