غیر ملکی گلوکار کی ڈی جی آئی ایس پی آر کیساتھ چائے پینے کی خواہش

Last Updated On 22 October,2019 09:24 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اکسینٹ روم سے تعلق رکھنے والے معروف پاپ بینڈ ملک میں بے شمار مداح ہیں، یہ بینڈ ملک میں کنسرٹس بھی کر چکا ہے، اکسینٹ بینڈ ایک مرتبہ پھر پاکستان میں کنسرٹ کے لیے آ رہا ہے اور اس حوالے سے پاپ بینڈ نے دلچسپ ٹوئٹ کیا۔

معروف پاپ بینڈ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں ہونے والے کانسرٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اکسینٹ بینڈ لاہور میں 24 نومبر کو کنسرٹ کے لیے آ رہے ہیں۔

پاپ بینڈ نے اس ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو بھی ٹیگ کیا اور ان کے ساتھ ایک کپ چائے پینے کی بھی خواہش ظاہر کی۔

 

اکسینٹ بینڈ نے ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے ساتھ گورنر ہاؤس میں چائے کا ایک لاجواب کپ پینے میں بے حد خوشی ہو گی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کانسرٹ منعقد کرنے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان، گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب اور ویمن ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس پنجاب مس تنزیلہ عمران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

روم کے پاپ بیند ایکسنٹ کی اس خواہش پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے فوراً جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے ٹیگ کرنے کا بہت شکریہ، ہم آپ کا استقبال کریں گے اور لاجواب چائے کا کپ میرے آفس میں پئیں گے۔

اکسینٹ بیند کے اس ٹوئٹ پر ان کے مداحوں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔

حرا علی نامی صارف نے اکسینٹ بینڈ کے پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ خوش آمدید، پاکستان آپ کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔ زوبیہ نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا ہماری چائے لاجواب ہے۔