لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پر تمام ریکارڈ فیملی کورٹ سے طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت ہوئی، اداکارہ نے موقف اختیار کیا کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فیملی کورٹ کافیصلہ کالعدم قراردینے کاحکم دے،سیشن کورٹ نے اداکارہ میراکا تمام ریکارڈفیملی عدالت سے طلب کرلیا اورسماعت 5 نومبرتک ملتوی کر دی۔