شوبز انڈسٹری میں حسد بہت زیادہ ہے: ہمایوں سعید

Last Updated On 05 November,2019 11:18 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) ادا کار ہمایوں سعید نے کہا کہ شوبز میں حسد بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مثبت تنقید اور حوصلہ افزائی کی بجائے شوبز میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ شوبز میں حسد بہت زیادہ پایا جاتا ہے ۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں کسی کے کام کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے اس پر جلن کے مارے تنقید زیادہ کی جاتی ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شادی کے شروع میں ان کی بیوی ثمینہ انکے ساتھ سیٹ پر جایا کرتی تھیں اور وہیں سے ان کو پروڈکشن کا شوق پیدا ہوا۔