دوسرا ٹی 20: پاکستان کا 151 رنز کا ہدف، آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

Last Updated On 05 November,2019 03:28 pm

کینبرا: (دنیا نیوز) سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کے 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 61 رنز بنالئے۔

 میزبان آسٹریلوی ٹیم کو 30 کے مجموعے پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، ڈیوڈ وارنر 20 رنز بنا کر محمد عامر کا نشانہ بنے، کینگروز کپتان ایرون فنچ بھی زیادہ دیا تک وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور محمد عرفان کی گیند کا شکار بنے۔

اس سے پہلے قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے آسٹریلیا کو 151 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان بابر اعظم نے 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز جبکہ افتخار احمد 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، انہوں نے اپنی اننگز میں 3 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔

فخر زمان 2، حارث سہیل 6، محمد رضوان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کینگروز کی جانب سے ایشٹن ایگر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔