لاہور: ( روزنامہ دنیا) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ نماز تہجد ادا کریں اس سے سال 2020 اچھا گزرے گا، سب کو یہی کہوں گی کہ نماز کی پابندی کریں، حج اور عمرے پر جائیں، اللہ سے معافی مانگ کر اپنے گنوا بخشوا لیں۔
میرا گزشتہ روز ایک فیشن شو میں اپنی والدہ شفقت بیگم کے ہمراہ تشریف لائیں اور بس توبہ کی باتیں کرتی رہیں۔ میرا نے کہا کہ میرا کاروبار کرنے کا ارادہ ہے کیونکہ اب فلمیں نہیں ملتیں اور زندگی بسر کرنے کیلئے کچھ تو کرناہے۔
انہوں نے کہا کہ 2020 میں خیراتی ہسپتال اور پروڈکشن ہاؤس بنانا ہدف ہے جو ضرور پورا کروں گی۔