کراچی: (دنیا نیوز) رات گئے کراچی کے تین مختلف مقامات پر آگ لگ گئی۔ نیو کراچی میں فیکٹری جبکہ برنس روڈ اور لیاقت آباد میں کارخانوں میں آگ لگی، فائرفائٹرز نے تمام مقامات پر آگ بجھا دی، واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایک رات میں آتشزدگی کے تین واقعات، نیو کراچی میں تولیہ کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فیکٹری کی پہلی منزل پرکپڑے میں آگ لگی تھی جس نے دوسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔ فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا۔
ادھر لیاقت آباد میں الیکٹرک بورڈ کے کارخانے میں بھی پہلی اور دوسری منزل پر آگ لگی، فائربریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ بجھائی۔ آتشزدگی کا تیسرا واقعہ صدربرنس روڈ پر پیش آیا۔۔ جہاں بیکری کے کارخانے میں آگ لگ گئی۔۔ فائربریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پایا۔
فائرحکام کے مطابق سلنڈر سے گیس لیک ہونے کے سبب واقعہ پیش آیا۔ تینوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فیکٹری اور کارخانوں میں سامان جل گیا۔