کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ ماہرہ خان ملبوسات کی تشہیری مہم کیلئے بہت زیادہ آفرز ملنے پر شش وپنج کا شکار ہوگئیں اور کسی کو بھی گرین سگنل نہیں دے پا رہیں۔ فیشن انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے دیگر ماڈلز سے بھی رابطے کئے ہیں تاہم ماہرہ خان ہی ان کی پہلی پسند ہیں۔
ماڈلز کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر برانڈ ایمبیسیڈر کا رجحان بہت زیادہ ہے، فیشن انڈسٹری میں ٹی وی و فلم سٹارز کی آمد سے معیاری فیبرکس اور دیدہ زیب ڈیزائن منظر عام پر آئیں گے۔ فیشن ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ کی وجہ سے اداکارہ کو آفرز دے رہے ہیں۔