میرا نے شوبز کی چمکتی دنیا کو خوابوں کی طرح قراردے دیا

Last Updated On 03 March,2020 12:29 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ شوبز کی چمکتی دنیا بالکل خوابوں کی طرح ہوتی ہے جہاں ہر چیز بہت خوبصورت دکھائی دیتی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ مشکل کاموں میں سے ایک کام اداکاری کرنا بھی ہے، فنکار کی زندگی جیسی بھی ہو وہ اپنے کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھر کر لوگوں کے اداس چہروں پر مسکراہٹ لاتا ہے۔

میرا نے کہا کہ محنت کے جذبے سے سرشار ہو کر جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو پھر کامیابیوں نے میرے قدم چومے، شوبز میں عام طورپر سب کچھ اچھا دکھائی دیتا ہے، باہر سے خوابوں کی دنیا دکھائی دینے والی شوبز انڈسٹری حقیقت میں ایسی نہیں۔