’میری نگاہ تم پر ہے‘: مہوش حیات کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 03 March,2020 07:17 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کی جو وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارائیں مداحوں کے ساتھ رابطہ قائم رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو شیئر کرتے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند بھی کیا جاتا ہے۔

اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں نیلے رنگ کا کُرتا زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے ٹویٹ میں کیپشن لکھا کہ ’میری نگاہ تم پر ہے‘۔ مہوش حیات کی تصویر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور تصویر پر صارفین اپنی آرا کا اظہار کررہے ہیں۔