لاہور: (روزنامہ دنیا) فیملی کورٹ نے سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو 2 بچوں کا خرچہ 34 ہزار روپے ماہانہ باقاعدگی سے ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مطابق جج مائرہ حسن نے طارق ٹیڈی کی سابق بیوی عاصمہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی ،جس نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ طارق ٹیڈی بچوں کا خرچہ ادا نہیں کر رہا
یاد رہے گزشتہ برس بھی اسٹیج اداکار کو بچوں کو خرچہ ادا نہ کرنے پرگرفتار کیا گیا تھا، طارق ٹیڈی کی سابقہ اہلیہ عاصمہ نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ عید آرہی ہے شوہر عدالتی حکم کے باوجود بچوں کا خرچہ ادا نہیں کررہا جس پر انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔