کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے: اداکارہ ماہرہ خان

Last Updated On 23 March,2020 02:12 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کیسز کے بعد ویڈیو پیغام میں اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کیسز کی تعداد کے بعد جہاں پر حکومتی سطح پر بر وقت اقدامات کیے جا رہے ہیں وہیں پر کھلاڑی بھی احتیاطی تدابیر کے پیغامات دے رہے ہیں وہیں پر اب شوبز شخصیات بھی سامنے آنے لگی ہیں۔

وزارت صحت کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر جاری ایک ویڈیو میں پیغام میں اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے، تھوڑی سی سمجھداری اور احتیاط کے باعث ہم جی سکتے ہیں بھرپور زندگی۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا سے بچو، احتیاط کرو، یاسر اور اقرا میدان میں آگئے

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام باقاعدگی کے ساتھ صابن سے اپنے ہاتھوں کو دھوئیں۔ ہاتھ دھونے کے لیے ہاتھ سینیٹائزر کے ساتھ دھوئیں، چھینکتے اور کھانستے وقت اپنی ناک اور منہ کو ڈھانپ کر رکھیں۔

ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ میں کرونا وائرس کی علامات آتی ہیں تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور ان سے مشورہ لیں، کروناوائرس کے 98 فیصد مریض صحت یاب ہو جاتے ہیں، اسی لیے ہمارا پیغام ہے کہ کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،

انسٹا گرام پر ایک اور بیان میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت جب دنیا بھر میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ہم جتنا ہو سکے احتیاط کریں، ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں۔

ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہجوم والی جگہوں پر نہ جا کر ہم وائرس کو کنٹرول کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں، اپنے ہاتھ صاف رکھیں، جعلی خبریں نہ پھیلائیں۔
 

اس سے قبل اداکار یاسر حسین اور اقرا عزیز بھی کرونا وائرس کیخلاف میدان میں آئے تھے اور نئے شادی شدہ جوڑے نے کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کی آگاہی کیلئے اپنی تصویر شیئر کر دی اور اپنے پیغام میں لکھا کہ کرونا وائرس بلا شبہ پوری دنیا کے لئے آفت بن چکا ہے، یہ وبا پھیلتی ہی جا رہی ہے مگر ہمیں ڈرنا نہیں اور اس کو مار بھگانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وبائی امراض سے بچنے کیلئے شعور کا ہونا ضروری ہے کہ کیسے بچنا ہے، کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ہاتھ دھوئیں، سینی ٹائزر استعمال کریں، باہر کے کھانے نہ کھائیں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے۔

 

Advertisement