وزیراعظم کو ہماری ضرورت ہے تو ہم حاضر ہیں: عاطف اسلم

Last Updated On 31 March,2020 12:53 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) گلوکار عاطف اسلم نے کورونا وائرس کے خلاف وزیراعظم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے پیش کش کی ہے کہ وزیراعظم کو اگر ہماری ضرورت ہے تو ہم حاضر ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔عاطف اسلم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس کی وبا سے جس طرح نمٹ رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے ،اگروزیراعظم کو ہماری کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو اس کیلئے ہم بالکل تیار ہیں۔

عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ جس کی جتنی استطاعت ہے وہ اپنی استطاعت کے حساب سے اپنے اردگرد ایسے لوگوں کو دیکھے جن کو اِس مشکل گھڑی میں مدد کی ضرورت ہے، انہوں نے اپیل کی کہ لوگوں کی ضرور مدد کریں۔