اوپرا ونفری کا کورونا وائرس کیخلاف جنگ کیلئے 10ملین ڈالر کا عطیہ

Last Updated On 05 April,2020 11:33 am

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) امریکی اداکارہ اوپرا ونفری نے کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے کیلئے 10 ملین ڈالر کی رقم عطیہ کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی امیر ترین خاتون اوپرا ونفری نے کورونا وائرس ریلیف فنڈ کیلئے 10 ملین ڈالر کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ میں 10 ملین ڈالر کی رقم عطیہ کر رہی ہوں تاکہ عالمی وبا کے دوران امریکیوں کی مدد کی جا سکے۔ 66 سالہ اوپرا ونفری غریب گھرانے میں پیدا ہوئیں اور اب وہ ان ارب پتی لوگوں کیساتھ کھڑی ہیں جنہوں نے کورونا سے نمٹنے کیلئے کروڑوں کی رقم عطیہ کی ہے۔