آرنلڈ شوارزنیگر اپنے ہی گھر میں بنائے قرنطینہ میں منتقل

Last Updated On 19 March,2020 12:29 pm

نیویارک: (روزنامہ دنیا) کرونا وائرس کے خوف سے ہالی وڈ کے ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارز نیگر قرنطینہ میں چلے گئے اورانہوں نے اپنے گھر کو ہی قرنطینہ بنا لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ یہ وقت اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ گزار رہے ہیں اور ان کا خوب خیال رکھ رہے ہیں۔ ننھے گھوڑے، گدھے اور کتوں کو کھانے کھلانے اور ہاتھ دھونے کا طریقہ بتاتے ہالی وڈ ہیرو کی ایک وڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔

اس ویڈیو میں ان کے دلچسپ مشاغل دیکھ ان کے مداحوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اسے مفید چیز قرار دیدیا، صارفین کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ ہیرو کی اس ویڈیوسے لوگوں کو کافی آگاہی ملے گی۔