لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) امریکی باکس آفس پر فلم’’آن ورڈ‘‘ پہلے نمبر پر رہی۔ اینی میشن فلمیں بنانے والے معروف ادارے کی بنائی ہوئی فلم ’’ آن ورڈ‘‘ نے سب سے زیادہ کمائی کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خوف کے باعث نمبر ایک پر آنے والی فلم صرف 6 ارب 17 کروڑ کما سکی۔ فلم ’’دا انویزیبل مین‘‘دوسرے اور فلم ’’دا وے بیک‘‘تیسرے نمبر پر رہی۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس زیادہ عرصے تک برقرار رہا تو اس سے ہالی وڈ کو صرف ایشیاء میں ہی 2 ارب ڈالر یا اس سے زائد نقصان ہو سکتا ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں وائرس پھیلنے اور واشنگٹن میں کئی ہلاکتوں نے امریکا کے تھیٹروں کے لیے بھی صورتحال کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔ امریکہ میں کرونا سے 27 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔