امریکی عدالت نے ہالی وڈ کے سابق فلمساز ہاروی وائن اسٹائن کو جنسی جرائم کا مجرم قرار دیدیا

Last Updated On 26 February,2020 03:52 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) نیو یارک کی عدالت نے ہالی وڈ کے سابق فلمساز ہاروی وائن اسٹائن کو ریپ اور جنسی جرائم کا مجرم قرار دے دیا، انہیں رات گئے سینے میں درد کے باعث ہسپتال منتقل کرنا پڑ گیا۔

ہالی وڈ کے سابق فلم ساز ہاروی وائن سٹائن کو امریکی عدالت نے ایک مقدمے میں جنسی جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے اور انہیں 25 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے، وائن سٹائن پر 80 سے زیادہ خواتین نے جن میں چند مشہور و معروف اداکارائیں بھی شامل ہیں، جنسی طور پر نامناسب رویئے کے الزامات عائد کیے تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہاروی کو رات گئے سینے میں درد کی شکایت پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا طبی معائنہ جاری ہے۔