آرنلڈ کا اپنا ہم شکل روبوٹ بنانے پر روسی کمپنی پر مقدمہ

Last Updated On 11 March,2020 12:54 pm

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) ہالی وڈ کے شہرہ آفاق اداکار آرنلڈ شوازینگر نے ایک روسی روبوٹک کمپنی پر اپنا ہم شکل روبوٹ بنانے پر مقدمہ دائر کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نے 10 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا ہے، شوازینگر نے اپنے اعتراض میں کہا ہے کہ کمپنی کا بنایا گیا روبوٹ ان سے ملتا جلتا ہے۔
واضح رہے کہ روبوٹ شوازینگر کا صرف ہمشکل ہی نہیں بلکہ اس کا نام بھی یہی رکھا گیا ہے۔ مقدمے میں شوازینگر نے کہا کہ کمپنی کو ان کا ہم شکل روبوٹ استعمال کرنے سے روکا جائے۔

دوسری جانب کمپنی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے تیار کردہ روبوٹ مختلف مشہور شخصیات سے ہی مشابہت رکھتے ہیں اور اسی لئے منفرد خصوصیات رکھتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق مارلن منرو، رونالڈو سمیت دیگر شخصیات کے روبوٹ بنائے گئے ہیں۔