ہالی وڈ: (دنیا نیوز) ہالی وڈ کے سابق فلم ساز ہاروی وائن اسٹائن کو جنسی زیادتی کے جرم میں 23 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔
نیویارک کی ایک عدالت نے گزشتہ ماہ ہاروی کو مختلف نوعیت کے جنسی جرائم کا مرتکب قرار دیا تھا۔ ان کے وکلا نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ پانچ سال قید کی سزا بھی ان کے موکل کے لیے موت کی سزا کے مترادف ہو گی۔
استغاثہ کے وکلا کا کہنا تھا کہ ہاروی وائن اسٹائن نے کبھی اپنے رویئے پر شرمندگی کا اظہار نہیں کیا، انھیں سخت سے سخت سزا سنائی جانی چاہیے۔