لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) کرونا وائرس سے متاثر امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ویلسن کو صحت یاب ہونے کے بعد آسٹریلیا کی ریاست کوئینز لینڈ کے ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹام ہینکس اپنی اہلیہ ریٹا ویلسن کے ہمراہ امریکی گلوکار ایلویس پریسلے کی زندگی پر بننے والی فلم کی پوسٹ پروڈکشن کیلئے آسٹریلیا میں موجود تھے، جہاں گزشتہ ہفتے دونوں کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی، دونوں اب آسٹریلیا میں ایک کرائے کے گھر میں رہیں گے۔
اس سے قبل جب ٹام کرونا سے متاثر ہوئے تو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پرستاروں کو آگاہ کیا تھا، وہ کوئنز لینڈ میں امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کی سوانح حیات پر مبنی فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے جو وقتی طور پر معطل کر دی گئی تھی۔