لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) جمیکا کی گلوکارہ ریحانہ کی قائم کردہ فلاحی تنظیم نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 50 لاکھ امریکی ڈالرز (79 کروڑ 12لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے) عطیہ دینے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی فلاحی تنظیم دنیا بھر میں تعلیم اور ہنگامی امداد کے کاموں میں حصہ لیتی ہے۔ تنظیم کی جانب سے عطیہ کی گئی رقم شعبہ صحت سے وابستہ اداروں، بین الاقوامی امدادی کمیٹی اور کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے عالمی ادارہ صحت کے قائم کردہ بحالی فنڈز پر خرچ کی جائے گی۔
فلاحی تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے تشخیصی کاموں، اس کے لئے مطلوب ساز وسامان مہیا کرنے، انتہائی نگہداشت کے یونٹس قائم کرنے اور علاج معالجے کی سہولیات کو آگے بڑھانے کے لئے بھی فنڈز فراہم کریں گے۔